ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور سے چرائی گئی لاری سرسی سے برآمد؛ چور فرار

مرڈیشور سے چرائی گئی لاری سرسی سے برآمد؛ چور فرار

Mon, 13 Mar 2017 20:02:19    S.O. News Service

بھٹکل:13/مارچ    (ایس او نیوز) اتوار کو مرڈیشور سے چرائی گئی لاری (ٹپر) اتوار کی رات ہی سرسی کے امین ہلی نامی دیہات کے قریب سے پولس نے برآمد کرلی ہے  اورمرڈیشور پولس نے لاری کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولس نے بتایا کہ چور متعلقہ جگہ پر لاری کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ملزم کون ہے، لاری کہاں لے جانے کا ارادہ تھا اس طرح کے سوالات کا پولس جواب پانے کے لئے جانچ کررہی ہے۔ مرڈیشور ہائی وے ہوٹل کے قریب کھڑی کی گئی لاری چرائی گئی تھی۔ مرڈیشورپولس تھانے میں معاملہ  درج ہے، لاری کے متعلق جانچ جاری ہے۔


Share: